Latest National, International, Sports & Business News

ڈھائی ماہ سے تنخواہ کے منتظراسٹیل ملزملازمین کوصرف7ہزارادا

اکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے ڈھائی ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ادارے کے16ہزار سے زائد ملازمین کو عید الفطر سے قبل محض 7ہزار روپے کی ادائیگی کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ اسٹیل مل کے بدترین مالی حالات کا خمیازہ ادارے کے 16ہزار سے زائد ملازمین کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے جو مئی کی آدھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ جون اور جولائی کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ اسٹیل مل کی انتظامیہ نے دو روز قبل ادارے کے 10 ہزار ورکرز کو عید الفطر سے قبل ایک ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر تک اسٹیل مل میں کام کرنے والے 10 ہزار ورکرز کو 1ماہ کی تنخواہ ادا کردی جائیگی جبکہ افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا تاہم تمام تر وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود ادارے کے ملازمین اس وقت حیران و پریشان رہ گئے جب انہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹس میں 7ہزار روپے ٹرانسفر ہونے کی نوید سنی۔

تبصرے بند ہیں.