Latest National, International, Sports & Business News

ایمنسٹی اسکیم کا ڈیٹا نہ دینے پر ٹیکس محتسب کی ایف بی آر کو وارننگ

اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئرکی جانے والی اسمگل شدہ اور غیر قانونی گاڑیوں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے اور تعاون نہ کرنے پرایف بی آرکووارننگ دیدی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ایف بی آرکوخط موصول ہوا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہارکیا گیاہے اورچیئرمین ایف بی آرکو آگاہ کیاگیاکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر سے ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئر ہونیوالی گاڑیوں کا ڈیٹامانگا ہے اوراس بارے میں کئی مرتبہ ایف بی آرکو ریمائنڈرز بھی بھجوائے گئے۔

تبصرے بند ہیں.