توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے جاری منصوبوں میں سے 1205 میگاواٹ کے تین پن بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ، گولن گول اور دبیر خواڑ ہائیڈل پراجیکٹ میں مالی تعاون کو وسعت دی جارہی ہے۔ یہ منصوبے سعودی فنڈ، کویت فنڈ، اوپیک اور اسلامی ترقیاتی بینک سمیت مختلف ڈونرز کے تعاون سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق 72 میگاواٹ کے خان خواڑ اور 121 میگاواٹ کے الائی خواڑ کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 130 میگاواٹ کے دبیر خواڑ، 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم اور 106 میگاواٹ کے گولن گول کو بھی بروقت مکمل کیا جائے گا 130 میگاواٹ کا دبیر خواڑ اسی سال جون میں مکمل ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.