ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری چھوڑی نہیں بلکہ تھوڑاسا وقفہ لیاہے، ماں ہونے کا مزا لے رہی ہوں۔ میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ میں واپسی پر یقین نہیں رکھتی، میں نے فلم انڈسٹری چھوڑی ہی کب ہے کہ اس میں واپسی کا سوال اٹھایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں اپنی بیٹی آریادھیا کی دیکھ بھال میں مصروف ہوں، بیٹی مجھے بہت پیاری ہے اور ان کے ساتھ مگن ہوں اور ماں ہونے کا مزا لے رہی ہوں۔ ایشوریا نے کہا کہ ماں بننے کااحساس ہی الگ ہوتا ہے جس نے مجھے اور میری شخصیت کو بالکل ہی بدل کر رکھ دیا ہے، اس احساس کا اظہار الفاظ میں نہیں کہا جاسکتابیٹی کے علاوہ ایشوریا رائے زیورات کو بھی بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، ان کی ساس جیا بچن نے انھیں ‘‘لوہا’’ یعنی کڑا دیا ہے جسے انھوں نے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔ ایشوریا رائے کہتی ہیں کہ زیوارت بھی مجھے بہت پسند ہیں، میرے پاس ہلکے پھلکے زیورات ہیں، مجھے اپنی شادی کی انگوٹھی، منگلورین اسٹائل کڑے اور لوہا بہت پسند ہے۔ یاد رہے کہ چندروزقبل رپورٹ آئی تھی کہ ڈائریکٹرز نے فلم میں کام کے حوالے سے ایشوریا رائے سے رابطہ کیاہے تاہم انھوں نے فی الحال حامی نہیں بھری۔
تبصرے بند ہیں.