بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بی کلاس فلموں نے امیج خراب کردیا
لاہور: بالی وڈکے صف اول کے سپراسٹارز انتھک محنت سے اپنی عمدہ پرفارمنس سے دلوں میں جگہ بناتے ہیں تو بعض اوقات وہ غیرمتوقع طور پر ایسی فلمیں بھی منتخب کرلیتے ہیں جو بعد میں ان کے اور پرستاروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔ ایسے ہی کئی اسٹارڈم کو انجوائے کرتے کرتے اچانک ’ٹریک‘ سے اتر کر ’بی کلاس‘ فلموں میں جلوہ گر ہو کر تنقید کا شکار بن گئے ان میں پہلا نام بگ بی امتیابھ بچن کا ہے جنہوں نے فلم ’’بوم‘‘ جیسی بی کلاس فلم کا انتخاب کیا جو بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی پہلی فلم تھی ۔جس پر کترینہ کیف نے ’بوم‘ میں کام کرنے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ۔ سپراسٹار آنجہانی راجیش کھنہ نے دوسرے درجے کی فلم ’وفا ۔اے ڈیڈلی لو اسٹوری‘ میں کام کرکے اپنے مداحوں کو بے حد مایوس کیا۔راکیش ساونت کی بنائی اس فلم کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بننا پڑا جس نے راجیش کھنہ کے امیج کو بھی متاثر کیا۔وراسٹائل ولن شکتی کپور نے ’’میری لائف میں اس کی وائف‘‘ جیسی دوسرے درجے کی فلموں میں کام کرکے یادگار کیرئیر کو داغدار کرلیا ۔کھلاڑی سیریز کی مسلسل کئی کامیاب فلمیں دے ’کھلاڑی کمار‘ کا خطاب حاصل کرنے والے اکشے کمار کا کیرئیر بھی ’بی گریڈ‘ فلم سے خالی نہیں۔ جیمز بونڈ کی فلموں کی بری کاپی ’مسٹر بونڈ‘ میں کام کرکے اکشے نے اپنی شہرت اور مقبولیت کو خود ہی نقصان پہنچایا۔’دل‘ اور ’1942۔ اے لو اسٹوری‘ جیسی آف بیٹ فلموں میں یادگار رول ادا کر کے سب کی داد سمیٹنے والی منیشا کوئرالا نے ’ایک چھوٹی سی لواسٹوری‘ جیسی سب اسٹینڈرڈ فلم میں کام کرکے سب کو صدمے سے دوچار کیا۔ ’کرن ارجن‘ اور ’کرانتی ویر‘ جیسی اے گریڈ فلموں میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی ممتا کلکرنی نے ڈیوائن ٹیمپل۔۔‘‘ میں بولڈ سینز کرکے بالی وڈ میں اپنے اوپر اے کلاس فلموں کے دروازے بند کر لیے۔ بالی وڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی نے بی کیٹگری کی فلم ’کلاسک ڈانس آف لو‘ ‘میں مذہبی انسٹرکٹر کا رول ادا کرکے ہرجانب سے سخت تنقید پائی۔اس فلم نے متھن کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچایا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ ’ڈان‘ میں اسکرین اسپیس شیئر کرنے والی ایشا کوپیکر ’حسینہ اسمارٹ‘، ’ڈینجرس‘ اور دوسری کئی بی گریڈ فلموں کا حصہ بنیں۔ فیمینا مس انڈیا کا اعزاز جیت کر سب کی توجہ کا مرکز بننے والی نیہا دھوپیا نے سنہ 2003 میں اجے دیوگن کی فلم ’قیامت۔ سٹی انڈر تھریٹ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد، انھوں نے شیشہ اور جولی جیسی فلمیں کرکے کامیاب کیرئیر کو بریک لگا دی۔
تبصرے بند ہیں.