Latest National, International, Sports & Business News

افغان طالبان رجیم کا حملہ‘پاکستا ن کا منہ توڑ جواب

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان بارڈر کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.