Latest National, International, Sports & Business News

سپر ایٹ مرحلہ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ہوم ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔کولمبو میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کول مکونکی نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی باری کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں رچن رویندرا 32، فِن ایلن 23، گلین فلپس 18، ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتا چمیرا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونِتھ ویلالگے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.