Latest National, International, Sports & Business News

محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سے ٹی 20 ورلڈکپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگ لیا ہے۔بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.