واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں، ملاقات کا انتظام کیا جارہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف طاقتور آُپشنز پر غور کررہے ہیں، ایران کیخلاف آپشنزمیں فوجی کارروائی بھی شامل ہے، ایران ہماری ریڈ لائن کوعبورکر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے، گرین لینڈ کو ڈیل کر لینی چاہئے، گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی بات کررہے ہیں، وینزویلا کی قیادت کے ساتھ اچھا کام ہو رہا ہے، اچھا نتیجہ نکلے گا، منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں ہم انٹرنیٹ شروع کرا سکتے ہیں، مسک سے بات کریں گے، ایران میں بڑھتی بدامنی سے متعلق متعدد آپشنز پر غور کررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.