Latest National, International, Sports & Business News

جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کئی سابق لیجنڈز کو نظر انداز کر کے اسٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔جیمز اینڈرسن سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریپڈ فائر سیشن کے دوران مختلف ممالک سے ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹر آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، نیوزی لینڈ سے ٹم ساؤتھی، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی ہیں۔جیمز اینڈرسن کے یونس خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، محمد یوسف اور سعید انور جیسے کئی سابق لیجنڈز کو نظر انداز کرکے بابر اعظم کا انتخاب کرنے پر بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی۔واضح رہے کہ 41 سالہ لیجنڈری انگلش فاسٹ بولر حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں، اُنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 991 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صرف ٹیسٹ میں وہ 704 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.