Latest National, International, Sports & Business News

ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں: حارث رؤف

راولپنڈی:پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔حارث رؤف نے شکوہ کیا کہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک برے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں، لوگوں کو لگتا ہے کھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا تو ضرور تیار ہوں گا، میچ جیتے ہیں تو ٹیم جیتی ہے، کھلاڑی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتا ہے، اسی پلان کے تحت میں نے بھی چار روزہ کرکٹ کھیلی، ایک پلان آپ بناتے ہیں ایک پلان دوسرے کا ہوتا ہے اور ایک پلان اللہ کا ہوتا جو سب سے زیادہ درست ہوتا ہے۔فاسٹ باؤلر نے مزید کہا ہے کہ ہمارے یہاں اچھا نہ کرنے والے کو یاد رکھا جاتا ہے بے شک دس میچ جیتے ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہماری فیلڈ میں معافی نہیں ہمیں پرفارم کرنا ہی ہوتا ہے، برا دن آتا ہے گزر جاتا اگلے دن کی صبح ضرور ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.