Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، لاہور ٹیسٹ 93 رنز سے شاہینوں کے نام

لاہور:میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے 16 اور ریان رکلٹن نے 29 رنز کیساتھ اننگز آگے بڑھانے کی کوشش کی۔مہمان ٹیم کی جانب سے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور ڈی زورزی دن کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے بعدازاں نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس بھی محض 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔55 رنز کے مجموعی سکور پر ٹرسٹن سٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے، ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد ریان ریکلٹن بھی 45 بنا کر پویلین لوٹ گئے اور کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔

تبصرے بند ہیں.