Latest National, International, Sports & Business News

سوریا کمار کے سیاسی بیان کیخلاف آئی سی سی میں پاکستان کی درخواست منظور

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست منظور کر لی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کیخلاف گروپ میچ کے بعد سوریا کمار یادیو کے سیاسی جملے تنازع کا باعث بنے تھے، آئی سی سی معاملے کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد باضابطہ سماعت متوقع ہے۔میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی ای میل میں مؤقف اپنایا کہ سوریا کمار یادیو نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے دو آفیشل رپورٹس بھی جمع کروائی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی اور ممکنہ سزا کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.