لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، 20 کلو تھیلا 1350 سے بڑھ کر 1810 روپے ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی کے آخر تک 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے میں دستیاب تھا لیکن اب سرکاری طور پر اس کی قیمت 1810 روپے مقرر کر دی گئی ہے، 10 کلو کا تھیلا 850 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے۔بازاروں سے 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے غائب ہو گئے، دکانداروں نے 15 کلو کے تھیلے 1750 میں فروخت کرنا شروع کر دیئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ بحران کی بڑی وجہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد میں کمی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق فی من گندم کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گئی ہے، اس قیمت پر بھی گندم دستیاب نہیں ہے۔ آٹے کی سپلائی بھی بند ہو سکتی ہے۔
لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، 20 کلو کا تھیلا 1810 روپے تک پہنچ گیا
پچھلا آرٹیکل
کرینہ کپور نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
اگلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں.