وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے جس کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کیساتھ گروہ تیار کیا گیا، گروہ تیار کرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا، مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا، ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.