لاہور: 82ویں یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پرگارڈز تبدیلی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر مارشل زبیر حسن خان تھے۔ گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملک بھر میں 82 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی بقاءو سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.