52ارب روپے سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 29 سال قید کی سزا

لندن: برطانیہ میں پاکستان سے 306 ملین یورو یعنی 52ارب روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 29 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ہیروئن اسمگل کرنے والے گروہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور اس کی بیوی سمیت 19 افراد شامل تھے جو کافی عرصے سے ہیروئن کو مصالحے، سبزیوں کے پیکٹس اور بیڈ شیٹس میں پیک کر کے برطانیہ اسمگل کرتے رہے، برطانوی پولیس نے اس گروہ کو 2009 میں پکڑکر ایک ہزار کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی، گروہ کے سرغنہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری 47 سالہ محمد فاروق کو عدالت نے 29 سال قید جب کہ اس کی بیوی 51 سالہ کیتھرین فاروق کو 9 ماہ کی سزا سنائی۔ برطانوی حکام کے مطابق اسمگلنگ میں ملوث اس گروہ کے 19 کارندوں کو مجموعی طور پر 232 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.