500 کروڑ کے فنڈز : شان بیگ نے عمران خان کو فلم’ دھڑکن کا سنیل شیٹی‘ قرار دیدیا

اداکار شان بیگ نے عمران خان کو اصلی زندگی میں فلم’ دھڑکن کا سنیل شیٹی‘ قرار دے دیا۔

پاکستانی اداکار شان بیگ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اصلی زندگی میں فلم دھڑکن کا سنیل شیٹی قرار دے دیا۔

شان بیگ نے انسٹا پر عمران خان کی ٹیلی تھون مہم کی ٹوئٹ کا اسکرین گریب شیئر کیا جس میں سیلاب متاثرین کے لیے 500  کروڑ  فنڈز اکٹھا کرنے کا بتایا گیا ہے۔

اداکار نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اصلی زندگی میں فلم دھڑکن کا سنیل شیٹی‘، شان بیگ نے مزید لکھا کہ ’خان صاحب کیا بات ہے آپ کی‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الاقوامی سطح پر ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا  جس  دوران چیئرمین پی ٹی آئی  نے ٹی وی پر لائیو بیٹھ کر چند گھنٹوں میں ہی 5 بلین فنڈز جمع کر لیے تھے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ  فلم دھڑکن میں سنیل شیٹی کے شادی کے پرپوزل کو ہیروئن (شلپا شیٹی) کے والد کی جانب سے اس لیے ٹھکرا دیا جاتا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہیں، بعد ازاں  سنیل شیٹی کچھ ہی عرصے بعد بیرونِ ملک سے 5 بلین کما کر واپس ہیروئن کے والد کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.