5 برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر

برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے سے حکومت سالانہ 100 ارب روپے کی سبسڈی اٹھائے گی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا جس میں 5 برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمت کی منظوری دی گئی۔

برآمدی شعبے کو سستی بجلی دینے سے حکومت سالانہ 100 ارب روپے کی سبسڈی اٹھائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو گندم کی درآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کامعاملہ مؤخر کردیا۔

تبصرے بند ہیں.