وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے، انہیں با اختیار بنائیں گے، جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے۔وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے، تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے، تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے، 72.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات کا 51.2ارب ڈالر پر آنامعاشی بہتری کی طرف قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے 5ہزار 348.2 ارب روپے کے مقابلے میں 6210 ارب روپے ٹیکس رینیوز جمع ہوئے ، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 لاکھ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ہدف کے مقابلے میں تقریبا 9 لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ہے جو کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کا ثبوت ہے۔
تبصرے بند ہیں.