32 اشیا ءضروریہ کی مصنوعی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آرڈیننس تیار 

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ضروری اشیا کے ذخیرے کی اطلاعات پر حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور 32 ضروری اشیا کی مصنوعی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت کارروائی کے لئے آرڈیننس تیار کرلیا۔جو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تیار کیے گئے آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو زیادہ سے زیادہ تین سال قید اور اشیا کی قیمت کے 50 فیصد کے برابر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اس وقت ذخیرہ اندوزی کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا تین ماہ قید ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 99 ہزار روپے جرمانہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.