2017؛ ون ڈے کرکٹ؛ حسن علی نے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: 

سال 2017 کی ون ڈے کرکٹ میں حسن علی نے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پیسر نے 45 شکار کیے انھوں نے سب سے زیادہ 3بار 5وکٹیں لینے کاکارنامہ بھی سرانجام دیا، بابر اعظم 4سنچریوں کے ساتھ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد  تیسرے نمبر پر رہے،ٹیسٹ کرکٹ میں ناتھن لیون60 وکٹوں، ویرات کوہلی اور اسٹیون اسمتھ 5،5 سنچریوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2017 میں کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دیا،سب سے زیادہ 6،6سنچریاں بھارت کے روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بنائیں، تیسرے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنھوں نے 4تھری فیگر اننگز کھیلیں،بھارتی روہت شرما21 ون ڈے میچزمیں 46 اور ہم وطن ہردیک پانڈیا28 میں 30 چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ زمبابوے کے تینڈے چتارا 12 میچز میں پانچ اننگز کھیل کر 3 بار کھاتہ کھولنے سے محروم رہے۔

تبصرے بند ہیں.