190 ملین پاؤنڈ سکینڈل:چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ آج نیب طلب

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کر لیا۔نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی آج طلب کیا ہے۔نیب نے سابق خاتون اول کو بطور گواہ نوٹسزجاری کیے، نیب کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری نہیں چاہیے۔سابق خاتون اول سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات رجسٹریشن اور ایچ ای سی سے رجسٹریشن سمیت ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.