12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی واپسی پر پاکستانی پلیئرز نے عمدہ کارکردگی سے جشن منا لیا

اسلام آباد: 

ملک میں12سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی واپسی ہوگئی،ٹیم نے عمدہ کارکردگی سے اس کا جشن منا لیا۔

ملک میں 12سال بعد انٹرنیشنل ٹینس مقابلے لوٹ آئے، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکے ہارڈ کورٹس پرڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی کا آغاز ہوگیا،گزشتہ روز پہلے سنگلز میچ میں پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے ایرانی حریف شاہین خالدین کیخلاف3-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔

تبصرے بند ہیں.