ی آئی اے نجکاری کے خلاف احتجاج؛ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد متاثر ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر اور آپریشن کی معطلی سے پھل اور سبزیوں کی برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز، ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اسلم پکھالی کے مطابق پاکستان سے یومیہ بنیادوں پر سبزیاں اور پھل فضائی راستے سے یورپ، برطانیہ، خلیجی ملکوں کو ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں، ملک کی مجموعی برآمدات کے 20فیصد کے مساوی پھل اور سبزیاں فضائی راستے سے برآمد کی جاتی ہیں جن میں پی آئی اے کا شیئر 30سے 40 فیصد اور غیرملکی ایئرلائنز کا شیئر 60فیصد تک ہے۔

تبصرے بند ہیں.