یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم

فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پر قائم رہیں

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد بھی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔گزشتہ)

روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس بار وفاقی وزیر کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں یکم ذی الحج 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی تاہم فواد چوہدری اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور کہا کہ ذی الحج کا چاند ہوچکا ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدچاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پسندی پر قائم رہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کابینہ کو دے چکا، کسی کو مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تونئی سے حرام کیوں؟۔

 

تبصرے بند ہیں.