یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں  ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.