کابل میں غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک، 8 زخمی

افغانستان میں غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مشرق میں جلال آباد سے آنے والی مرکزی شاہراہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو ایک منی بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ منی بس میں نیپالی شہری سوار تھے جو کہ مختلف اہم عمارات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عاقوے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں رمضان المبارک کے دوران ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے اس سے قبل آخری پرتشدد واقعہ 19 اپریل کو ہوا تھا جس میں 64 افراد ہلاک جب کہ 340 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.