نجی شعبے کے سولر منصوبوں کو فنانسنگ مسائل کا سامنا

کراچی: توانائی کے صنعتی صارفین ان دنوں اپنے روزمرہ کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کی خاطر متبادل توانائی کی جانب راغب دکھائی دیتے ہیں،تاہم اس ضمن میں پروجیکٹ فنانسنگ ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جس کی جانب ابھی تک کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے۔

امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں سولر پروجیکٹ فنانسنگ کی مختلف اقسام جیسا کہ تھرڈ پارٹی پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) اور سولر لیز پہلے ہی مقبولیت کی سند حاصل کرچکی ہیں۔ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت ایک انسٹالر کلائنٹ کی پراپرٹی پر زیرو اپ فرنٹ لاگت پر ایک سولر سسٹم نصب کرتا ہے، اس سسٹم کے تحت ڈیولپرز اپنے صارف کو منظور شدہ قیمت پر بجلی فروخت کرتا ہے اور یہ قیمت اس سے کہیں کم ہوتی ہے جو کہ صارف پہلے گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی کے عوض ادا کررہا ہوتا ہے جبکہ سولر لیز کے تحت صارف کو زیرو یا انتہائی کم ابتدائی لاگت کے عوض سولر پلانٹ لیز پر حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.