یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔  

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول  ایک روپیہ 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 10 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے، ہائی اوکٹین 3 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد یکم اگست سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.