ریپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی نے امریکا کے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جاری رپبلکن کنونشن میں ووٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ریاست نیویارک کی جانب سے اپنے والد کی حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد انھیں صدارتی نامزدگی کے لیے درکار 1237 سے زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوگئی اس کے بعد ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نے رپبلکن پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا۔

تبصرے بند ہیں.