’’میسی‘‘ نہیں ہوں مجھے میرے نام سے ہی پکارا جائے، یاسر شاہ

لندن:  لارڈز میں کیریئر بیسٹ پرفارمنس دیکر پاکستان کو تاریخی کامیابی دلوانے والے یاسرشاہ نے اپنے مداحوں سے گذارش ہے کہ  وہ انھیں یاسر شاہ کے نام سے ہی پکاریں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی سے مشابہت کے حوالے سے ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا ’ میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے اور میں خود میسی کا مداح ہوں لیکن اپنے مداحوں سے میری گذارش ہے کہ مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی سے پکارا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شین وارن میرے پسندیدہ بولر رہے ہیں اور میں ان سے مشورے لیتا رہتا ہوں، ہروقت مسکراتے رہنے کے حوالے سے یاسر شاہ نے کہا کہ اس کے لیے کوئی تربیت حاصل نہیں کی، پاکستان میں ٹیلنٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں یاسر شاہ نے 6 جب کہ دوسری اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.