یکسٹائل بحران؛ اپٹما نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے توانائی بحران، ٹیرف میں اضافے، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور حکومتی عدم توجہی کے باعث بدھ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین طارق سعود نے گزشتہ روز اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باعث25فیصد صنعتیں بندہوگئی ہیں، حکومت فوری طورپر پیکیج کا اعلان کرے اورکاٹن یارن کی درآمد پر 25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے۔ انھوں نے بتایاکہ ان سنگین مسائل کی وجہ سے پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹرکی لگ بھگ25 فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور بقیہ صنعتیں 3سے 2 شفٹیں کرنے پر غورکررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام مسائل فوری طورپر حل کرانے کا وعدہ کیاگیا تھا تاہم اس کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا، حکومت کی جانب سے وعدہ کیاگیا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا تاہم ابھی تک حکومت کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

تبصرے بند ہیں.