اسٹیل ملزسندھ کو دینے کی حکومتی پیشکش سیاسی حربہ نکلی

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کی تحویل میں دینے کی پیشکش سیاسی حربہ نکلی، وفاق کے نجکاری منصوبے کے تحت پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا عمل طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے چین میں ہونے والے روڈ شو کے جواب میں پاکستان اسٹیل میں دلچپسی رکھنے والی چینی کمپنیوں کے 7رکنی وفد نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا اور پاکستان اسٹیل کے کارخانوں کی موجودہ صورتحال، پانی کی ذخیرہ گاہ اور 19ہزار ایکڑ زمین سمیت پلانٹ اور دیگر اثاثوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پاکستان اسٹیل میں دلچپسی لیتے ہوئے دورہ کرنے والی چینی کمپنیوں میں وینان آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی لمیٹڈ، ہیبل ژن وان اسٹیل گروپ کارپوریشن، میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ شامل ہیں، چینی وفد میں چین کے ہیبی صوبے کے شہر ووان کے میئر Wei Xueshengبھی شامل تھے جبکہ پاکستان میں پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی لی پینگ بھی وفد کے ہمراہ تھے، چینی سرمایہ کاروں کے اس اہم دورے کے موقع پر پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو موجود نہیں تھے۔

تبصرے بند ہیں.