مگر یوٹیوب ان چند سروسز میں سے ایک ہے جس میں یوزر نیم کے استعمال کا تصور بھی موجود نہیں۔
مگر آنے والے ہفتوں میں یوٹیوب میں اس حوالے سے تبدیلی آرہی ہے۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں یوزر نیم یا ہینڈلز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
اس کا مقصد یوٹیوب چینل تک ناظرین کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق ہر صارف کا @یوزرنیم ہوگا اور ضروری نہیں کہ آپ کریٹیر ہوں۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یوزر نیم کا استعمال سوشل میڈیا میں عام ہوتا ہے مگر یوٹیوب میں اب تک اس کی محدود سپورٹ دستیاب تھی، یعنی کریٹیرز ویڈیو ٹائٹلز میں اپنے چینل کو @ کے ذریعے مینشن کرسکتے ہیں یا یوٹیوب لائیو چیٹس میں اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مگر اس سروس کے دیگر شعبوں کے لیے یوزر نیم دستیاب نہیں اور کسی کمنٹ کے جواب میں صارف کو ٹیگ کرنا ہوتا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے اب مختصر ویڈیوز یعنی شارٹس پر کافی توجہ دی جارہی ہے جس کے لیے صارفین کے درمیان بات چیت کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے یوزر نیم استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی جسے یوٹیوب نے ہینڈلز کا نام دیا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق نئے ہینڈلز چینل پیجز اور شارٹس میں نظر آئیں گے۔
یہ فیچر آئندہ ہفتے سے صارفین کے لیے بتدریج متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.