یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے 10 ارب روپے جاری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہ سٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے ، راشن کی فراہمی کے منصوبے کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے اسٹورز پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے، انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.