یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 ، گھی 300 روپے کلو ملے گا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا دس کلو کا تھیلا چار سو روپے، گھی تین سو روپے فی کلو ملے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، ان کے دور میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا. 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، ن لیگ نے 2015 میں آئی ایم ایف کا معاہدہ مکمل کیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سابق حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا واویلا کرنے والے اب مہنگائی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے کلو میں دستیاب ہے، حکومت گھی پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، آٹے سے متعلق شکایت کیلئے 05111123570 پر کال کی جا سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.