یونس ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں 50 یا زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز

دبئی: یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ صرف 9 ہزار زنر بنائے بلکہ وہ گرین کیپس کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50 یا زیادہ کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف 2000 میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 53.94 کی اوسط سے 9 ہزار 116 رنز بنا چکے ہیں۔ یونس خان دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو اب تک ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 50 یا اس سے زائد کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔

یونس خان سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈ مین اور انگلینڈ کے ہربرٹ اسکلف کے پاس تھا۔ ڈان بریڈ مین نے 52 ٹیسٹ میچز میں 99.94 کی اوسط سے 6 ہزار 996 جب کہ ہربرٹ اسکلف نے 54 ٹیسٹ میچز میں 60.73 کی اوسط سے 4 ہزار 555 رنز اسکور کئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.