انضمام الحق 2 سال کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامند

لاہور: سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق افغان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کی کوچنگ میں اپنی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پران سے 2 سال کے معاہدے کا خواہشمند تھا،اس ضمن میں انضمام الحق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔

واضح رہے کہ انضمام الحق تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی جب کہ ان سے قبل کبیر خان اور راشد لطیف بھی افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.