یونس خان 24 سنچریوں کے ساتھ دوسرے بڑے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت یونس خان 24 سنچریوں کے ساتھ دوسرے بڑے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

گال) گال ٹیسٹ کے افتتاحی روز پاکستان کے منجھے ہوئے بلے باز یونس خان چوتھے نمبر میدان میں آئے۔ چھپن رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد یونس خان نے نہ صرف ٹیم کو سنبھالا دیا بلکہ پوزیشن بھی بہتر بنائی۔ سابق کپتان لنکن بولرز کے خلاف ایسے ڈٹے کہ انہیں دن میں تارے دکھا دیئے۔ یونس خان نے آٹھ چوکوں اور ایک زور دار چھکے کی مدد سے اپنی چوبیسویں سنچری مکمل کی جو تاریخ ساز بن گئی یعنی وہ لیجنڈ جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ کر محمد یوسف کے ساتھ برابر آ گئے ہیں۔ یونس خان کو پاکستانی ٹیسٹ ریکارڈ بُک میں سرفہرست آنے کے لیے سابق کپتان انضمام الحق کا بھی کندھا پھلانگنا ہو گا جنہوں نے پچیس سینکڑے بنا رکھے ہیں۔ یونس خان نے پانچ سال پہلے سری لنکا کے خلاف ہی تین سو تیرہ کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے بند ہیں.