یونس خان نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی، پاکستان کپ کھیلنے پر رضامند

لاہور: قومی کرکٹر یونس خان نے چیئرمین پی سی بی کو فون کر کے اپنے رویئے پر معافی مانگ لی جب کہ وہ پاکستان کپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی رضامند ہوگئے ہیں۔

ا قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کپ میں اپنے رویئے پر پی سی بی سے معافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا فون کرکے معافی مانگی جب کہ شہریار خان نے یونس خان کو پاکستان کپ کھیلنے کی ہدایت کی جس پر سابق کپتان نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایونٹس کے بقیہ میچز میں حصہ لیں گے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ چیرمین پی سی بی کا مشیر ہونے کے ناطے یہ میری ذمہ داری تھی کہ میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا جو میں نہیں کرسکا۔

تبصرے بند ہیں.