سعودی عرب2020تک تیل پرانحصارختم کردے گا

ریاض: سعودی عرب نے تیل پر انحصار ختم اور معیشت کو متنوع بنانے کے لیے طویل مدتی اقتصادی منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں شامل آئل فرم آرامکو کے حصص فروخت اور دنیا کا سب سے بڑا ویلتھ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

سعودی نائب ولی عہد اور اقتصادی ترقیاتی کونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے منصوبے کی منظوری کے بعد العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ’’سعودی وژن2030‘‘ نامی منصوبے کا مقصد 2020 تک ملک کے تیل پر انحصار کا خاتمہ ہے، ہم نے تیل پر انحصار کی عادت پیدا کرلی تھی جو خطرناک ہے جس کی وجہ سے ماضی میں کئی شعبوں کی ترقی میں رکاوٹ پیداہوئی، ہم آرامکو کے 5 فیصد سے کم حصص فروخت کریں گے، آرامکو کا سائز بہت بڑا ہے جو 2 سے ڈھائی ٹریلین ڈالر کے درمیان ہے، آرامکو کی آئی پی او سعودی عرب کے اندر کی جائے گی جس سے سعودی کیپٹل مارکیٹ کا حجم بھی بڑھے گا۔

تبصرے بند ہیں.