احمد شہزاد نے طیش میں آکر ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے

یصل آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کرنے والے احمد شہزاد میچ میں سنچری نہ بنانے پر طیش میں آگئے اور انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے توڑ دیئے۔

ا خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان احمد شہزاد بلوچستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور سنچری سے قبل آؤٹ ہونے کا غصہ انہوں نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر نکالا، بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں تاہم اس بار انہوں نے آؤٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں پہنچ کر اپنے بیٹ سے تمام شیشے توڑ دیئے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشے کی مرمت پر جتنا خرچ آئے گا وہ احمد شہزاد کی میچ فیس سے کاٹ لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.