یونس خان آج اپنے کیرئیر کا 100واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے –

پاکستانی بلے باز یونس خان آج اپنے کیرئیر میں ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لیں گے۔ یونس خان نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2000 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ 

لاہور: () یونس خان 29 نومبر 1977 کو پاکستان کے شہر مردان میں پیدا ہوئے۔ یونس خان نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2000 میں راولپنڈی کے مقام پر سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ یونس خان اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 99 میچ کھیل کر 53.71 کی اوسط سے 8594 رنز بنا چکے ہیں۔ جس میں 29 سنچریاں اور 29 ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان نے کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 313 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ یونس خان پاکستان کے تیسرے بلے باز ہیں جو کہ ٹرپل سنچری بنانے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ یونس خان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ایک سو آٹھ کیچ پکڑنے کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.