یونان سے ہر قیمت پر معاہدہ کیا جانا ضروری نہیں: جرمن چانسلر

جرمنی نے یونان کے نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات کو انتہائی مشکل قرار دے دیا ہے۔

برسلز:  یورو زون ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کا کہنا تھا اگر تمام فریق متفق ہو جائیں تو آج رات ہی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے یہ تنبیہ بھی کی کہ ہر قیمت پر معاہدہ نہیں ہو گا۔ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ یونان اور یورو زون کے لیے اس معاہدے کے فوائد نقصانات سے زیادہ ہوں۔ دوسری جانب یونان کے وزیر اعظم ایلکسس تسپیراس کا کہنا ہے کہ وہ سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.