دمبولا ون ڈے ہارنے کے بعد سری لنکا پر دباؤ بڑھ جائے گا: وہاب ریاض

قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ دمبولا ون ڈے ہارنے کے بعد سری لنکا پر دباؤ بڑھ جائے گا اور پاور پلے ختم ہونے سے بولرز نے کچھ سکھ کا سانس لیا۔

 

لاہور: (ویب ڈیسک،) دنیا نیوز کے مقبول عام پروگرام “کرکٹ دیوانگی” میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سیریز میں فاتحانہ آغاز سے قومی شاہینوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچوں میں میزبان آئی لینڈرز دباؤ کا شکار رہیں گے۔ ہاتھ زخمی ہو جانے پر نمائندگی سے محروم وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی میچ میں محمد حفیظ کا کردار اہم ہوتا ہے جبکہ اظہر علی اب کپتانی میں میچور ہو گئے ہیں۔ مقررہ پچاس اوور میں سری لنکا کے دو سو پچپن رنز پر وہاب ریاض نے کہا یہ پاور پلے ختم ہونے کے باعث ہے جس سے بولرز کچھ رلیکس ہوئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.