یورپین گیمز:میڈلز کی دوڑ میں آزربائیجان کی ٹیم 9 طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست

اکو()یورپین گیمز میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس دلچسپ مقابلوں میں مہارت دکھا رہے ہیں ، میڈلز کی دوڑ میں روس کی ٹیم نے 9 سونے کے تمغے اپنے نام کر کے میزبان ٹیم آزر بائیجان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آزربائیجان کے شہر باکو میں جاری پہلی یورپین گیمز میں پانچویں روز ویمنز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں جرمن ٹیم نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے زیر کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ 1000 میٹر مینز سنگلز رؤئنگ ایونٹ میں جرمنی کے سباسچیئن نے مہارت دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سباسچیئن برینڈل مقررہ فاصلہ 3 منٹ 50 اعشاریہ ایک چار سیکنڈ میں طے کر کے سونے کا تمغہ اپنے پر سینے پر سجایا ۔ ویمنز 500 میٹر ٹیم رؤئنگ ایونٹ میں ہنگری کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل پر قنضہ جمایا ۔ میڈل ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو روسی اتھلیٹس نے 9 سونے کے تمغوں کے ساتھ میزبان ٹیم آزر بائجان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔ آزربائجان کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.