یواےای, اسکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا –

کرائسٹ چرچ: یواےای اوراسکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کیلئے کوالیفائی کر لیا، اس طرح میگاایونٹ کیلئے ٹیموں کی تعداد مکمل ہو گئی۔ ورلڈ کپ 2015 میں دو ٹیموں کی جگہ خالی تھی، جسے پر کرنے کیلئے نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ ہوا، یواےای اور اسکاٹ لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا کر ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ سپرسکس کے آخری میچ میں یواےای نے نمیبیا کو 36 رنز سے شکست دی، اسکاٹ لینڈ نے کینیا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ یواےای کو 1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں انٹری ملی ہے، اسکاٹ لینڈ نے 1999 اور 2003 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.