یوئیفا انڈر 19 فٹبال ، فرانس نے یونان کو دو صفر سے ہرا دیا

فرانس کی جانب سے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کے پانچویں منٹ میں ہی گول کر دیا گیا

یونان () یوئیفا انڈر 19 فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے یونان کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ یوئیفا انڈر 19 فٹبال کی گروپ سٹیج میں گروپ اے کی ٹیمیں فرانس اور یونان میدان میں اتریں ۔ فرانس کی ٹیم نے پورے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ فرانس نے کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی پہلا گول سکور کر کے یونان پر اپنی برتری قائم کر لی ۔ میچ کا دوسرا گول چونسٹھویں منٹ میں سکور ہوا اور اس گول کے بعد فرانس کی جیت یقینی ہو گئی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سےمکتار دکھبی اور موسیٰ دیمبل ایک ایک گول داغ کر نمایاں رہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.