ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی، لیوس ہیملٹن ومبلڈن ٹینس کا فائنل نہ دیکھ سکے

لندن: () ٹینس کا گرینڈ سلیم ومبلڈن جہاں اپنی تاریخ کے لئے مشہور ہے وہیں اس ایونٹ کے دوران نامور شخصیات کی موجودگی بھی معمول کی بات ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت شہرہ آفاق ایف ون ڈرائیور لیوس ہیملٹن رائل باکس میں فائنل دیکھنے کے لئے پر جوش تو بہت تھے۔ موصوف بن ٹھن کے پہنچ بھی گئے لیکن ٹائی اور کوٹ پہننا بھول گئے جو انہیں بھاری پڑ گیا۔ کورٹ انتطامیہ نے لیوس ہیملٹن کو ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث رائل باکس میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ومبلڈن ڈریس کوڈ کے مطابق رائل باکس میں داخلے کے لئے ٹائی کوٹ اور بند جوتے پہننا ضروری ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.